مقبوضہ کشمیر؛ جیو،سماء،اے آر وائی،پی ٹی وی، دنیا،سچ ٹی وی اورایکسریس کی نشریات بند

Published on July 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,073)      No Comments
05
سری نگر(یو این پی) مقبوضہ کشمیر میں اخبارات کی اشاعت و ترسیل منگل کو چوتھے روز بھی معطل رہی ۔ اخبارات کی اشاعت پر سرکاری طور پر پابندی کے باعث مقبوجہ کشمیر میں کوئی بھی اخبار شائع نہیں ہو سکا حکومت نے چار روز قبل وادی سے شائع ہونے والے تمام اخبارات کی اشاعت اور انکی ترسیل پر روک لگا دی تھی۔میڈیا پرپابندی کے حوالے سے یہاں کے میڈیا اداروں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے نامساعد صورتحال کے نام پر میڈیا جو پابندی عائد کی ہے ،وہ جمہوریت کے منافی ہے۔میڈیا خاص طور پر اخبارات کی اشاعت پر عائد وقدغن کے باعث وادی کشمیر سے نکلنے والے اخبارات شائع نہ ہو سکے۔ دوسری جانب کرفیو اور تشددزدہ وادی میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ خدمات کو بدستور معطل رکھا گیا ہے اگرچہ کیبل ٹی وی خدمات کو بحال کر دیا گیا ہے تاہم پاکستانی نیوز چینلوں خاص طور پر جیو،سماء،اے آر وائی،پی ٹی وی، دنیا،سچ ٹی وی اورایکسریس کی نشریات روک دی گئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق کیبل ٹی وی آپریٹرز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ پاکستانی نیوز چینلز کی نشریات کو چھوڑ کر اپنی خدمات بحال کر سکتے ہیں جس کے بعد کیبل آپریٹرز نے پاکستانی نیوز چینلز کی نشریات کو چھوڑ کر باقی چینلز کی نشریات بحال کر دی ہیں۔ جموں سے شائع ہونے والے اخبارات کی مدد سے پروگرام کی نشریات جاری رکھی گئیں۔ اس دوران ریاستی وزیر تعلیم اور حکومتی ترجمان نعیم اختر نے کہا کہ تمام سہولیات جن کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر منقطع کیا گیا ہے،کو چند دنوں کے اندر بحال کر دیا جائے گا۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog