پاکستان میں خوشحالی شرپسند،کرپٹ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمہ کے بغیر ممکن نہیں مسعود صدیقی

Published on July 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 602)      1 Comment

Masood
فیصل آباد (یواین پی)پاکستان میں خوشحالی شرپسند،کرپٹ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمہ کے بغیر ممکن نہیں ،ہماری تنظیمیں آئندہ ووٹ صحیح العقیدہ (انبیاء کرامؓ،ازواج مطہراتؓ ،آل بیت اطہارؓ ،خلفاء راشدینؓ ،صحابہ کرامؓ اور بزرگان دین سے ادب و محبت کرنے والوں)افرادکو ہی دئیے جائیں گے انشاء اللہ ۔ جنرل راحیل شریف کے پاس بہت بڑا موقع ہے کہ وہ پاکستان سے شرپسندی اور کرپٹ عناصر کا خاتمہ کر سکیں ،کروڑوں عوام اور اولیاء اللہ کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کااظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل اوربین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے چےئرمین اوردورحاضر کے معروف روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی ویلفےئرکمپلیکس روشن والی جھال پر منعقدہ26ویں سالانہ عظیم الشان محفل ذکرونعت وسماع’’فروغ اسلام واستحکام پاکستان مشائخ وبین المذاہب امن اتحاد کنونشن کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصاحبزادہ پیر شبیر احمدصدیقی سرکار، بریگیڈےئر (ر)محمد شفیع غازی،پیر خلیفہ محمد صادق نقیبی (درویش کابینہ ویلفےئرفاؤنڈیشن لاہور)،پیر صاحبزادہ محمد نظیف چشتی (لاہور)،پیر سید شاہد حسین گردیزی (ناظم اعلیٰ جامعہ فاطمیہ تعلیم القرآن لاہور)،علامہ سرفراز احمد فریدی (ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پاکپتن شریف )،پیر سید احمد ندیم شاہ نقشبندی(لاہور)،پیر رفاقت علی (مائننگ انجینئر)فیصل آباد ،پیر مختاراحمدنقشبندی (فیصل آباد )،پیر الطاف حسین نقشبندی (ساہیوال)،پیر باباحاجی محمد سرورنقشبندی (فیصل آباد )،پیر رفیق اختر لدھیانوی (چنیوٹ)،پیر ڈاکٹر محمد الیاس قادری (لاہور)،پیر احسان الحق ساجد نقشبندی (گوجرہ)،بشپ افتخاراندریاس(بشپ آف ایشیا)،پروفیسر موہن داس ،پیر ذکاالدین صابری (لاہور)،پیر محمد راشد نقشبندی (لاہور)اورکرشن لعل بھیل (لوک فنکار،ہندوکمیونٹی )،پیر محمد خالد حنیف نقشبندی سمیت دیگر علماء مشائخ اورمذاہب عالم کے اسکالرز نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارکی نسبت اورصحبت پاک سے ہمارے پراگندہ اذہان وقلوب کوپاکیزگی اورصراط مستقیم عطاہوا، انبیاء کرام ؑ اوراولیاء کرام ؑ راہ حق کے متلاشیوں کی لاثانی سرکارکے آستانے کے بارے میں رہنمائی اوردستگیری فرمارہے ہیں۔اس پرفتن اورمادیت پرستی کے دورمیں لاثانی سرکارحق اورباطل کی پہچان بن کر ظاہر ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ مخلوق خدا آستانہ عالیہ لاثانیہ پراللہ وسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے ہونیوالی کرم نوازیوں کاکھلی آنکھوں مشاہدہ کررہے ہیں،بھولے بھٹکے ہووں کوصدیقی لاثانی سرکارکے وسیلے اورنسبت سے اللہ ورسولﷺ ،پنجتن پاک،ازواج مطہراتؓ،خلفائے راشدینؓ اوراولیاء اللہ ؒ تیزی سے نوازرہے ہیں۔دورحاضرمیں صدیقی لاثانی سرکارکاآستانہ صراط مستقیم کامرکز بن چکاہے۔کنونشن میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ،لاکھوں مردوخواتین کمیونٹی ورکرز کے لئے کھانے پینے کاوسیع انتظام کیاگیا تھا۔خواتین کیلئے علیحدہ باپردہ انتظام تھا۔اختتام پر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں ملک وملت کی سلامتی ،فروغ اسلام،استحکام پاکستان اوراولیاء اللہ کے غلبے کی دعا کی گئی۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    aslamoalaikum……..dr khurram sb,thanks alot brother.

    with best wishes
    lasani media





Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes