چین میں شدید بارشیں اور سیلاب، 75 افراد ہلاک

Published on July 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 473)      No Comments

66
 بیجنگ(یو این پی)دارالحکومت سمیت چین کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چین کی شہری امور کی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیجنگ سمیت شمالی چین کے کئی علاقوں میں گزشتہ چند روز سے شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے دارالحکومت کی سڑکوں اور گلی کوچے سیلاب کا منظر پیش کر رہے ہیں بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے باعث بیجنگ کے ہوائی اڈے کو پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا جبکہ سینکڑوں پروازیں منسوخ کی گئی۔ ریلوے لائن کو بھی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ سیلاب میں پھنسے ہوئے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں چینی حکام کے مطابق حالیہ سیلاب سے وسطی چین کے لئے دریائوں میں تعیناتی آ گئی ہے اور دریائوں اور ندی نالوں کے کناروں کو محفوظ بنانے کے لئے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے چین کے صدر ژی جن ینگ نے گزشتہ روز عوام کو آنے والے دنوں میں مزید سیلاب کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اپنے فرائض میں غفلت برتنے والے حکام کو سخت سزا دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes