بورے والہ ہومیو ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کسی بھی دیگرتنظیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ڈاکٹراحسن رشید

Published on July 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

Dunya
ہماری تنظیم ہومیو پیتھی کی ترقی و ترویج کے لئے قائم کی گئی ہے اس کے زیر اہتمام فری ہومیو کیمپس لگائے جاتے ہیں
بورے والہ(یواین پی )صدربورے والہ ہومیو ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹراحسن رشیدنے ڈاکٹر مختاربیگ،ڈاکٹربی اے خرم،ڈاکٹررانامحمدفہیم،ڈاکٹر عبدالمجید ،ڈاکٹرسلیم احمد،ڈاکٹرابراراحمداورڈاکٹرانوارالحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم کے زیر اہتمام ہونے والی عید ملن پارٹی کو کچھ دوستوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے’’ پی ایچ ایم اے‘‘ سے منسوب کیا ہے جو سراسرغلط ، بے بنیاد ومنفی پروپیگنڈہ ہے ہماری تنظیم ہومیو پیتھی کی ترقی و ترویج کے لئے قائم کی گئی ہے اس کے زیر اہتمام شہر اور گرد و نواح میں فری ہومیو کیمپس لگائے جاتے ہیں اور ایک فری ٖڈسپنسری بھی مستقل بنیادوں پہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے قائم کی گئی ہے عید ملن پارٹی میں تحصیل بھر سے ہومیو ڈاکٹرز سمیت ممبران نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی آف پاکستان ڈاکٹرراؤ غلام مرتضی اور ڈاکٹرخالد محمود کو بطور مہمانان خصوصی اس لئے مدعو کیا گیا تھا کہ ان کا تعلق بھی ہمارے شہر سے تھا بورے والہ ہومیو ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کسی بھی دیگرتنظیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题