بورے والا(یواین پی)رہنماپاکستان مسلم لیگ (ق) اجمل اعجاز چھٹہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو طاقت سے دبایا نہیں جاسکتا کشمیرمیں جاری خون ریزی پر پرامن دنیا کی خاموشی افسوس ناک ہے پاکستا نی حکومت اس معاملہ کو عالمی عدالت میں لے کر جائے انہوں نے مزید کہا کہبھارت ظالمانہ انداز میں کشمیر اور کشمیری عوام کے حقوق پہ ڈاکہ ڈال رہا ہے بھارت نے وادی کشمیر پہ غاضبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور معصوم نہتے کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے1931ءسے شرو ع ہونے والی تحریک آزادی کشمیر آج بھی اسی جذبہ سے جاری ہے جو اس بات کا ثبو ت ہے کہ بھارت نے کشمیری مسلمانوں پر زبردستی اپنا تسلط قائم کر رکھا ہے جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس پر امن کی دعویدار دنیا کی مجرمانہ خاموشی بھارت مظالم کو تقویت دیتی ہے جو ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا بھارت کشمیر میں غیر ریاستی افراد کو بسا کر اور انتظامی تبدیلیاں کر کے مظلوم کشمیروں کا ناحق خون بہا رہا ہے کشمیر میں بھی مسلمانوں کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جارہی ہے بھارت یا درکھے کشمیر پر قبضہ کرنے کے شوق کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے حکومت مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کروانے میں عالمی سطح ہر لابنگ کرے