لاہور(یواین پی) صوبائی دارالحکومت لاہورسے بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا شفیق آباد کے علاقے سے بارہ سالہ ذیشان لاپتہ ہو گیا جس کے بعد رواں سال اغوا ہونے والے بچوں کی تعداد دو سو اٹھارہ ہو گئی۔تفصیلات کےمطابق شہر لاہور سے بچوں کے لاپتہ ہونے کی وارداتوں نے جہاں پولیس کو چکرا کر رکھ دیا ہے وہیں والدین کی نیندیں بھی اڑا دی ہیں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔لاہور کے علاقے شفیق آباد کا رہائشی بارہ سالہ ذیشان گھر سے ناشتہ لینے کے لیے بازار گیا لیکن واپس نہ آیا ڈھونڈنے پر نہ ملا تو والد لطیف نے اندراج مقدمہ کے لیے پولیس کو درخواست دے دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کردی۔ ذیشان کے لاپتہ ہونے پر رواں سال لاہور سے اغوا اور لاپتہ ہونے والے بچوں کی تعداد دو سو اٹھارہ ہو گئی۔دوسری جانب پولیس نے چند روز قبل بادامی باغ کے علاقے سے اغوا ہونے والے جنرل کونسلر کے چودہ سالہ بیٹے محمد یاسین کو اسلام آباد سے بازیاب کر اکر اغواکار کو بھی حراست میں لےلیا۔