پشاور(یواین پی) وزیراعلٰی خیبرپختونخوا پرویزخٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان مہینوں کا کام دنوں میں کرانا چاہتے ہیں۔ عمران خان کی توقعات کے مطابق سو فیصد مقاصد حاصل نہیں کرسکے ارکانِ اسمبلی کی ناراضی گھر کی بات ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیراعلٰی پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں تیزی سے تبدیلی چاہتے ہیں اسی لئے وہ مہینوں کا کام دنوں میں مکمل کرنا چاہتے ہیں۔جو ہم نہیں کرسکے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی بغاوت نہیں۔ ارکانِ اسمبلی کی ناراضی گھر کی بات ہے، ان سے بات چیت چل رہی ہے۔ ناظمین کو اختیارات دینے کے حوالے سے وزیراعلٰی پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ قانون میں ترمیم کےلئے کمیٹی قائم کردی ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن کے دو دو ناظمین شامل ہیں۔