کشمیر پر حکومتی رویئے سے سراج الحق نالاں

Published on July 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

05
لاہور(یواین پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومتی رویے نے ثابت کردیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حکمرانوں کا نہیں پاکستانی قوم اور کشمیریوں کا ہے۔لاہور میں جماعت اسلامی کی مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کے ساتھ ساڑھیوں اور آموں کے تبادلے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔حکومتی رویے نے ثابت کیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حکمرانوں کا نہیں پاکستانی قوم اور کشمیریوں کا ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ سید علی گیلانی اورحریت قیادت کو یقین ہے کہ پاکستان کے عوام حکمرانوں کی بزدلانہ پالیسیوں کا حصہ نہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قومی دولت لوٹنے والے احتساب سے بچ نہیں سکتے،کرپشن کی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کو ملک سے فرار کا موقع نہیں مل سکے گا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کرکے مثال قائم کریں تاکہ دوسروں کا بھی احتساب ممکن ہوسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题