وزیر اعلی پنجاب کا ایک سو ارب روپے کا کسان پیکج صوبہ میں فروغ زراعت کے لیے ایک انقلابی قدم ہے ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی

Published on July 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 620)      No Comments

Veh
خادم اعلی کو اس بات کا مکمل اداراک ہے کہ کسان خوشحال،پنجاب خوشحال،عوام خوشحال ہو گی تو ملک ترقی کرے گا سیمینار سے خطاب
وہا ڑی ( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کا ایک سو ارب روپے کا کسان پیکج صوبہ میں فروغ زراعت کے لیے ایک انقلابی قدم ہے کیونکہ خادم اعلی پنجاب کو اس بات کا مکمل اداراک ہے کہ کسان خوشحال،پنجاب خوشحال،عوام خوشحال ہو گی تو ملک ترقی کرے گا یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال میں پنجاب حکومت کے ایک سو ارب روپے کے زرعی پیکج کی آگاہی کے لیے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی سیمینار میں ممبر قومی اسمبلی و ممبر نیشنل فوڈ سیکویرٹی کمیٹی طاہر اقبال چودھری ، ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید ، ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم ،سابق صوبائی نگران وزیر ممتاز خان منیس، کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین آفتاب خان کھچی،چودھری زاہد اقبال ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا احمر سہیل کیفی، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، ایس این اے شیخ محمد خرم سلیم ، ڈی او زراعت محمد زبیر، ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر محسن علی ، ڈی او واٹر منیجمنٹ محمد امجد،ڈی او سائل فرٹیلیٹی عطاء الرحمن،کسان تنظیموں کے عہدیداران اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ جدید زراعت وقت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت پنجاب وقت کی ضرورت کے مطابق کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر نیشنل فوڈ سیکیورٹی کمیٹی و ایم این اے چودھری طاہر اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے دوررس نتائج کے حامل اقدامات کئے ہیں کھاد ،بیج،زرعی ادویات پر سبسڈی، ٹیکسوں پر چھوٹ اور بجلی کے بلوں میں کمی سے یقیناًکسان کو براہ راست فائد ملے گاجس کا مجموعی ملکی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا حکومت نے فاسفورس اور نائٹروجنی کھادوں پر دی جانے والی سبسڈی پر عمل درآمد یکم جولائی سے شروع کرادیا ہے جس سے 52لاکھ کسانوں کو 3ارب روپے کا فائدہ ملے گا ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف ساڑھے تین سو ارب روپے کا دیہی سڑکات کی کشادگی و تعمیر کا پیکج بھی براہ راست کاشتکار کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہے کھیت سے منڈی تک سڑکات کو کارپٹ کرنے سے اجناس کو منڈی تک لے جانے میں کسان کو بہت فائدہ ملا ہے کسان پیکج بھی کسانوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو گا کاشتکار بھائیوں کو پنجاب میں یونین کونسل کی سطح پر 50 فیصد سبسڈی پر 5 زرعی آلات ) ڈسک ہیرو، روٹا ویٹر، ربیع ڈرل، چیزل، شوگر کین رجر( پر مشتمل سیٹ فراہم کئے جائیں گے جس سے وہ جدید مشینی کاشت کو فروغ دے سکیں گے ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے زراعت، صحت، تعلیم،پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کے لیے کل بجٹ کا 57فیصد حصہ مختص کیا ہے حکومت کسانوں کو فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے اور پنجاب حکومت کے عملی اقدامات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ٹنل فارمرز کے لئے 50 فیصد سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے اور اس سے پانچ ایکڑ تک کا چھوٹا کاشتکار مستفید ہو سکتا ہے سابق صوبائی نگران وزیر اور ترقی پسند کاشتکار محمد ممتاز خان منیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ٹیکنالوجی کو ہم اب اپنانے جا رہے ہیں ترقی یافتہ ممالک میں یہ ٹیکنالوجی عرصہ دراز سے متروک ہو چکی ہے ٹریکٹر کی حثیت محض ایک بیل کی سی ہے اصل کمال اس مشینری کا ہے جو ٹریکٹر کے ساتھ منسلک ہو تی ہے اب ہمیں فرسودہ ٹیکنالوجی اور فرسودہ طریقوں سے چھٹکار پانا ہو گا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ڈرپ اور سپرنکل اریگیشن سسٹم کے رعایتی پیکج سے کسان کے پیداواری اخراجات میں خاصی کمی آئیگی اور کسان پیکج جیسے انقلابی قدم سے زراعت کو فروغ ملے گا سیمینار کے دوران ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی نے کسان پیکج کے اہم نکات پر روشنی ڈالی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog