مانچسٹر ٹیسٹ: پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 330 رنز سے شکست

Published on July 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 812)      No Comments

33
مانچسٹر(یو این پی )انگلینڈ نے مانچسٹر کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو 330 رنز سے شکست دیکر سیریز کو ایک ایک سے برابر کر دیا ہے جبکہ اس سیریز کے ابھی دوٹیسٹ میچز باقی ہیں۔ پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 70.3 اوورز میں 234 بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ واضح رہے کہ یہ پاکستانی ٹیم کی رنز کے لحاظ سے چوتھی بڑی شکست ہے۔کوئی پاکستانی بیٹسمین حالات کے مطابق نہ کھیل سکا اور انگلش بولروں کے سامنے پت جھڑ کی طرح ثابت ہوئے، اور پاکستانی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔ اس سے قبل انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز ایک وکٹ پر 173رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔ اس طرح پاکستان کو جیت کے لیے 565 رنز جیسا بڑا ہدف ملا تھا۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 42، شان مسعود 1 ، اظہر علی 8، یونس خان 28، کپتان مصباح الحق 35، اسد شفیق 39، وکٹ کیپر سرفراز احمد7، یاسر شاہ 10، وہاب ریاض 19، اور محمد عامر 29 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، جبکہ راحت علی8بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈریسن نے3، معین علی 3، کرس ووکس 3 اور جوئے روٹ نے ایک وکٹ اپنے نام کی ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题