جہالت کیخلاف جہادوقت کی ضرورت ہے:رانامشہوداحمدخاں

Published on July 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 459)      No Comments
images
لاہور(یواین پی)قاضی گروپ آف سکولز کوہ نورہاؤسنگ سکیم فیروزپورروڈ لاہور کے چیئرمین اورپاک ایوانِ تعلیم کے مرکزی صدر قاضی محمدنعیم انجم نے گذشتہ روزصوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانامشہوداحمدخاں سے ان کے آفس میں خصوصی ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مختلف مسائل زیربحث آئے اورمعیاری تعلیمی کے فروغ کیلئے نجی تعلیمی اداروں کی خدمات اوران کے کردارکومزید موثربنانے کیلئے مختلف تجاویز پربات ہوئی ۔ قاضی محمدنعیم انجم نے صوبائی وزیرتعلیم پنجاب رانامشہوداحمدخاں کوقاضی گروپ آف سکولز کے حالیہ میٹرک کے امتحانات میں شاندار نتائج بارے آگاہ کیا۔قاضی محمدنعیم انجم نے رانامشہوداحمدخاں کوآزادکشمیر کے حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی تاریخی کامیابی پرمبارکباد پیش کی ۔رانامشہوداحمدخاں نے قاضی گروپ آف سکولز کے شاندار تعلیمی نتائج کو سراہا اور قاضی گروپ آف سکولز کے چیئرمین قاضی محمدنعیم انجم سمیت ادارے کے انتھک اساتذہ اورپوزیشن ہولڈرز محمدعثمان ،حضرہ ارشد ، حارث یٰسین ،محمدفرقان حنیف ،عروبا لیاقت ،بسمہ حسین ،محمدحارث مجید ،رافعہ سعید ،عشاء ،عثمان عبداللہ ، محمدحاکم خان،محمدفیضان یوسف اورمحمدعبداللہ سمیت کامیاب طلبہ وطالبات کیلئے اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔رانامشہوداحمدخاں نے کہا کہ جہالت کیخلاف جہادوقت کی ضرورت ہے،معاشرے کاہرفرداورطبقہ تعلیمی انقلاب کیلئے اپنااپناکرداراداکرے۔پنجاب سے پسماندگی اورناخواندگی کاسدباب خادم پنجاب میاں شہبازشریف کاویژن ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے نجی تعلیمی اداروں کی کمٹمنٹ اورخدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ پنجاب کے شعبہ تعلیم میں نمایاں بہتری اوردوررس اصلاحات کے سلسلہ میں ہم تعمیری تنقید اوراصلاحی تجاویز کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy