بھارتی حکمرانوں اور سیاست کاروں کے وہ دعوے جھوٹ کا پلندہ ہے؛ آسیہ اندرابی
Published on July 27, 2016 by admin ·(TOTAL VIEWS 510) No Comments
سری نگر(یوا ین پی)دختران ملت سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی نے حریت قائدین سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کی گرفتاری کوحکومت کی شکست سے تعبیر کرتے ہوے کہا کہ بھارتی حکمرانوں اور سیاست کاروں کے وہ دعوے جھوٹ کا پلندہ ہے جس میں وہ جموں وکشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ کہتے ہوئے شرم بھی محسوس نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ اگر وقعی ایسا ہوتا تو وہ ہمارے قائدین اور لوگوں سے آخر اتنے خوفزدہ کیوں ھوتے کہ انکے سڑکوں پر آنے کو اپنے اور بھارت کیلئے خطرناک تصور کرکے ایک قدم آگے بڑھنے نہیں دیتے یا تو گولیوں سے بھون ڈالتے ہیں یا پابند سلاسل کرتے ہیں۔اسلام آباد چلو کی کال کو طاقت کے بل پر روکنا ظلم کی تاریخ میں ایک اور باب کا اضافہ ہے۔آسیہ نے بھارت اور ریاست کے حکمرانوں کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان کے مشیر وزیر خارجہ سرتاج عزیز سے سیاسی بالغ نظری سیکھیں کہ کس طرح انہوں نے سشما سوراج کے اس حقیقت سے بعید بیان کا جواب ایک دور اندیش حقیقت پسندانہ اپروچ کو لیکر دیا کہ”کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ بھارت نہیں کشمیری عوام کریں گے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 104
Related
Premium WordPress Themes