جھنگ ( یواین پی)پولیس نے اسلحہ کے زور پر 17سالہ نوجوان کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق مجیب ریاض ولد محمد ریاض سکنہ کوٹ شاکر احمد پور سیال کے علاقہ میں قائم کول اینڈ کول سنٹر پر کام سیکھنے کی غرض سے گیا جہاں پر استاد اختر عباس نے مجیب ریاض کو کام کے بہانے کمرے کے اندر بلایا اور اس سے اسلحہ کے زور پر مبینہ طور پر اس سے بد فعلی کی کوشش کی جو کہ مجیب ریاض نے مزاحمت کرتے ہوئے ناکام بنا دی بعد ازاں مذکورہ نوجوان نے واقع کی اطلاع اپنے چچا ممتاز حسین صابری کو دی جس پر احمد پور سیال تھانہ میں اختر عباس کے خلاف مقدمہ نمبر 262/16بجرم377ت پ درج کر کے ملزم کو پسٹل سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔