گوجرہ (یواین پی)محکمہ ہیلتھ کی نواحی گاؤں میں عطائیوں اور فری ڈسپنسری پر کارروائی ،چیکنگ کے بعد سیمپل اکٹھے کر کے فرانزک لیبارٹری کو بھجوا دئیے تفصیلات کے مطابق ڈی دی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اصغر شیخ نے ڈرگ انسپکٹر طاہر محمود اور فوڈ انسپکٹر محمد رفیق کے ہمراہ نواحی چک نمبر 162 گ ب نوشہرہ میں فری ڈسپنسر ی اور عطائیوں کے خلاف آپریشن کیا شکایات ملنے پر ہمدرد ویلفئیر ڈسپنسری کا معائینہ کیا اور سیمپل لے کر فرانزک لیبارٹری لاہور بھجوا دئیے شکایات کنندہ نے الزام عائد کیا کہ فری ڈسپنسری پر ڈاکٹر مسعود اختر ایم بی بی ایس کا نام لکھا گیا ہے جس کا اس ڈسپنسری سے کوئی تعلق نہیں جبکہ میڈیا ٹیم کے ڈاکٹر مسعود اختر سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اسکا نام بغیر بتائے لکھا گیا ہے اسکا اس ڈسپنسری سے کوئی لینا دینا نہیں جس پر ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اصغر شیخ نے برہمی کا اظہا رکیا اور فوری ڈاکٹر مسعود کا نام مٹانے کا حکم دیا ۔