سارک کانفرنس : بھارتی وزیرداخلہ 3اگست کو پاکستان کا دورہ کرینگے

Published on July 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 579)      No Comments

1
نئی دہلی (یو این پی) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ تین اگست کو سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سارک کانفرنس نے دونوں ممالک کو قریب لانے کا ایک اور موقع فراہم کر دیا۔ تین اگست کو سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں رکن ممالک کے وزراءشریک ہونگے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ بھی پاکستان آرہے ہیں۔اپنے دورے کے دوران وہ سارک کانفرنس میں شرکت کے علاوہ حکومتی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ سائڈ لائن پر بھارتی وزیرداخلہ کی چودھری نثار سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔پٹھان کوٹ حملے کے بعد کسی بھی اہم اور بڑے بھارتی عہدیدار کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题