عازمین حج پر آٹا‘ گھی‘ چینی‘ شیمپو‘ صابن‘ سگریٹ لے جانے پر پابندی عائد

Published on July 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

04
 کراچی (یو این پی) سعودی وزارت حج نے حجاج کرام کے لیے قواعد وضوابط جاری کر دیے۔ عازمین اپنے ساتھ آٹا‘ گھی‘ ٹوتھ پیسٹ‘ چینی‘ شیمپو نہیں لے جا سکیں گے۔ ادویات کے لیے مستند ڈاکٹر سے نسخہ لکھوانا ہو گا۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج نے رواں برس حج کے حوالے سے قواعد و ضوابط سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے جس کے مطابق عازمین پر آٹا‘ گھی‘ چینی‘ اسپغول‘ ستو‘ ٹوتھ پیسٹ‘ شیمپو‘ صابن اور سگریٹ لے جانے پر بھی پابندی ہے جبکہ حجاج کرام یونانی اور ہومیو پیتھک ادویات بھی ساتھ نہیں لے جا سکیں گے۔قواعد کے مطابق جو حجاج ایلو پیتھک ادویات استعمال کرتے ہیں وہ کسی مستند ڈاکٹر کے لیٹر ہیڈ پر نسخہ ساتھ رکھیں گے اور ادویات حج کیمپ میں لے کر جائیں گے جہاں انتظامیہ انکی ادویات کو پلاسٹک بیگ میں سیل کرے گی جو وہ ساتھ لے کر جا سکیں گے۔ایئر پورٹس پر انسداد منشیات کا عملہ بھی متعین کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں منشیات لے جانے پر موت کی سزا دی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes