عازمین حج کی تربیت کے لئے ایک روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد

Published on July 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 559)      No Comments

826412_74733090
پشاور(یو این پی)حاجی کیمپ حیات آباد پشاور میں عازمین حج کی تربیت کے لئے ایک روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خیبر پختونخوا اور فاٹا سے کثیر تعداد میں عازمین حج نے شرکت کی۔ عازمین حج کو تربیت دینے کیلئے مفتی الیاس ، صاحبزادہ صاحب، حاجی اقبال ، حاجی شیر افضل اور حبیب الرحمان کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ اس موقع پر عازمین حج کو احرام باندھنے ، مقدس مقامات ، عمرہ اور حج کی دعائیں، اعمال ، فرائض اور واجبات حج کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر حج شکیل احمد سیٹھی بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题