وہاڑی (یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ خوش اسلوبی سے فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے ریٹائر ہو جانا اعزاز کی بات ہے فرض شناسی اور دیانت داری سے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے سے خداراضی اور ضمیر مطمئن رہتا ہے یہ بات انہوں نے ضلعی دفتر اطلاعات کے اہلکار عبدالجبار کی ریٹائرمنٹ اور سینیئر کلرک محمد سلیم اختر کے تبادلہ پر ان کے اعزاز میں ضلعی دفتر اطلاعات کی طرف سے منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سید آصف حسین شاہ ، ایس این اے شیخ محمد خرم سلیم ،ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات ملتان محمد نعیم عاصم ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات وہاڑی سید ماجد علی شاہ ،افسر اطلاعات ملتان محمد اصغر خان ، وسیم یوسف، افسر اطلاعات خانیوال سلمان خالد، پکٹوریل پبلسٹی آفیسر ملتان سید ارشد علی بخاری ، آفس اسسٹنٹ چودھری خلیل احمد ،محمد اکرام قریشی، خاور نعیم ، شاہنواز بورانہ،محمد شریف، رانا محمد سرور، راؤ رضوان علی،محمد اسحاق بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے عبدالجبار اور محمد سلیم اختر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات وہاڑی سید ماجد علی نے کہا کہ عبدالجبار نے دوران ملازمت وقت کی پابندی کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا اور فرائض منصبی کی ادائیگی کے علاوہ بھی دیگر اضافی دفتری ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں ان کی ادارہ کے لیے خدمات لائق تحسین ہیں اس موقع پر ڈی سی او علی اکبر بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات سید ماجد علی نے عبدالجبار اور محمد سلیم اختر کو یادگاری تحفے اور پھول پیش کئے۔