سینیٹ نے الیکٹرانک کرائمز بل کی منظوری دیدی

Published on July 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

0555
اسلام آباد(یو این پی)سینیٹ نے الیکٹرانک کرائمز بل کی منظوری دیدی ،اپوزیشن کی پچاس  ترامیم بھی بل کا حصہ بن گئیں، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا کہنا ہے کہ پیمرا قانون کے تحت لائسنس ہولڈرز پر یہ قانون لاگو نہیں ہو گا۔تفصیلات کےمطابق اپوزیشن اور حکومت کی مشاورت کے بعد وزیر مملکت انو شہ رحمان نے ایوان میں بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ انٹر نیٹ پر ہونے والے جرائم سے متعلق قانون موجود نہیں،بل پر آنے والی اعتراضات دور کرنے کی کوشش کی گئ،انٹرنیٹ استعمال پرکسی معصوم شہری کو سزا نہیں دینا چاہتے۔ سائبر کرائم کے خلاف قوانین  کا نفاذ وزارت داخلہ کرائے گی، اس بل میں انٹر نیٹ کے ذریعے ہونے والے 21 جرائم کو شامل کیا گیا ہے تاہم  پیمرا کے لائسنس یافتہ اداروں , چینلز پر بل کا اطلاق نہیں ہو گا,، سائبر کرائم کے مرتکب افراد کے مقدمات کے لیے خصوصی عدالت کی نامزدگی متعلقہ ہائیکورٹ کرے گی جبکہ اتھارٹی کے فیصلوں کے خلاف 30 دن کے اندر ہائی کورٹ میں اپیل کی جا سکے گی۔ بل پر بحث کرتے ہوئے سینٹر شاہی سید نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اسے کالا قانون کہہ رہے ہیں، یہ قانون کالا نہیں آف وائٹ ہے،پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کوئی چیز حرف آخر نہیں ، بل میں مزید اصلاح کی گنجائش ہے۔ ایم کیو ایم اراکین نے کہا کہ سائبر کرائم بل کے حوالے سے ہم سے کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ سینیٹر حمد اللہ کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم بل میں الیکٹرانک میڈیا چینلز کو بھی شامل کیا جانا چاہیئے تھا۔ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سائبر قانون بل اب بھی پسندیدہ قانون نہیں ہے,حکومت نے اپوزیشن کی سائبر کرائم بل میں 50 ترامیم منظور کیں جو کہ سینیٹ میں بھی منظور کر لی گئیں۔ بل کی ایوان میں شق وار منظوری لی گئی ،ایوان کا اجلاس بل کی متفقہ منظوری کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy