اسلام آباد(یو این پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے ہوئے انہیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا حکم دیا جس کے بعد اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی اور موجودہ قیمتیں 31 اگست 2016 تک برقرار رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں جب کہ پیٹرولیم مصنوعات پرعائد ٹیکسوں میں بھی کمی کر دی ہے۔