عمران خان احتجاجی تحریک کی بجائے چترال کی حالت پرتوجہ دیں : اسحاق ڈار

Published on August 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

04
اسلام آباد(یو این پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ جائیداد کی قیمتوں کے تعین کے لیے آرڈیننس جاری کیا جارہا ہے، شہدا کے پلاٹس کی فروخت پر ٹیکس نہیں لیا جائے گا کہتے ہیں عمران خان احتجاجی تحریک کی بجائے چترال کی حالت پر توجہ دیں ۔تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جائیداد کی قیمتوں کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کیا جارہا ہے، شہدا کو ملنے والے پلاٹس کی فروخت پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا تاہم سرکاری ملازمین کو ملنے والے پلاٹس کی فروخت پر آدھا ٹیکس وصول کیا جائے گا جب کہ سرکاری ملازمین کو دیے گئے پلاٹس کی فروخت پر آدھا ٹیکس معاف ہوگا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر ٹی او آر کمیٹی کی میٹنگ چھ اگست کے بعد ہوگی، اسحاق ڈار نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ سات اگست سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی بجائے چرال کے حالات پر توجہ دیں۔ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ صدر مملکت نے مالا کنڈ ڈویژن پرکسٹمز ایکٹ کا نفاذ واپس لے لیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy