نیویارک ۔۔۔ اگرآپ کے بال گر رہے ہیں اور آپ کو پریشانی کاسامنا ہے تو ایک پودے روزمیری(اکلیل کوہستانی)کی مدد سے انہیں دوبارہ گھنا بنانے کے ساتھ گرنے سے روکا جاسکتا ہے۔
یہ نہ صرف آپ کے گرتے بال روک سکتاہے بلکہ ہائی بلڈ پریشر کو ٹھیک اور نظام انہضام کو بہتربناسکتا ہے۔تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ اس میں انٹی آکسیڈینٹس اوت فلیونائڈز کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے دوران خون کنٹرول میں رہتا ہے۔
استعمال کا طریقہ
ایک چمچ تازہ یا خشک روزمیری لیں اور اسے ایک برتن میں ڈال کر ایک کپ ابلتا ہوا پانی ڈالیں،15منٹ بعد اس مشروب کو چھانیں اور پی لیں۔ایک کپ صبح اور ایک کپ شام میں پینے سے آپ کے گرتے بالوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔