صدر اور وزیراعظم کا ضرب عضب کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار

Published on August 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

05
اسلام آباد (یوا ین پی) وزیراعظم نواز شریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی عمومی صورتحال اور اہم قومی امور پر بات چیت کی۔ ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت توانائی کے جاری منصوبوں، امن و امان، آپریشن ضرب عضب اور قومی معشیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کو مختلف امور میں حکومتی پالیسیوں اور فیصلوں سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپیل کی کہ ملک میں استحکام اور ترقی کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حکومت سے تعاون کیا جائے۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی ایجنڈے سے توجہ نہیں ہٹائے گی اور ملکی ترقی و عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے تندہی سے کام کرتی رہے گی۔ ترقیاتی کاموں میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی سطح پر بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن اور مکمل امن کی بحالی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوانوں کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes