کراچی(یو این پی)چیئرمین پیمرا ابصارعالم کا کہنا ہےکہ میڈیا کی آزادی پر قدغن برادشت نہیں کسی بھی ٹی وی چینل کے خلاف ثبوت ہوگا تو کارروائی کریں گے۔تفصیلات کےمطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا کہ کسی بھی جانب سے میڈیا کی آزادی پر قدغن نہیں لگنی چاہیے، میڈیا کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،کوئی بھی چینل ہو،ثبوت ہوگا تو کارروائی کریں گے،انہوں نےکہا کہ وہ کسی ٹی وی چینل کو نہیں، اللہ کو جوابدہ ہیں،امید ہے میڈیا بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا۔