حیدر آباد… انڈس ہائی وے پر پیٹارو کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جب کہ 18 زخمی ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے کراچی آنے والی مسافر چوک انڈس ہائی وے پر حیدر آباد کے قریب قصبے پٹارو میں سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی افراد نے جامشورو سول اسپتال پہنچایا جہاں طبی عملے نے 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ دیگر 4 دوران علاج دم توڑ گئے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور، 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، زخمیوں اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ امدادی رضاکار جائے حادثہ پر تاخیر سے پہنچے جس کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا۔