نئی دہلی(یواین پی)بھارتی ریاست گجرات کی وزیر اعلیٰ آنندی بین پاٹیل نے یہ کہتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے کہ وہ عمر رسیدہ ہوچکی ہیں اور مزید اس عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کی قریبی ساتھی تصور کی جانے والی اس خاتون سیاستدان نے کہا کہ عمر زیادہ ہونے کے باعث وہ اس عہدے سے الگ ہو رہی ہیں۔ وہ پچھتر برس کی ہونے والی ہیں۔ وہ ایک ایسے وقت پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے الگ ہوئی ہیں، جب گجرات میں دلت کمیونٹی کی وجہ سے مودی کی حکمران پارٹی کو اس ریاست میں خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔