مظفر گڑھ (یواین پی) ڈاکٹر محمد فہیم صدر ایم ایچ ڈی اے نے یونی ویژن نیوزپاکستان سے ایک انٹر ویو کے دوران بتایا کہ ہومیوپیتھک کی ترویج و ترقی اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ہومیوپیتھک مظفرگڑھ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا قیام عمل میںلایا گیا ہےمظفرگڑھ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پاکستان میں ایک منفرد غیر سیاسی تنظیم، جس کا مقصد صرف اور صرف ہومیو پیتھی سے محبت کرنے والوں کی یکجہتی اور مظفرگڑھ کے ہر کونے میں موجود ڈاکٹر تک ہومیوپیتھی کا علم اور پیغام پہنچانا ہے، مظفرگڑھ جیسے پسماندہ علاقہ کے عوام کے لئے مختلف علاقوں میں فری ڈسپنسریز قائم کر کے عوام کو ان کی دہلیز پر مفت علاج کی سہولت فراہم کرنا،
جلسہ عام کے انعقاد کے ذریعے عوام کو ایلوپیتھک ادویات کے مضر اثرات سے پاک ہومیو پیتھی طریقہ علاج بارے آگاہی دینا.
ہر پندرہ روز بعد سٹڈی سرکل پروگرام کے ذریعے سینئر ڈاکٹرز کے لیکچر کا اہتمام اور ایک دوسرے سے کلینکیکل ایکسپیئرنس شیئر کرنا.
متفقہ رائے سے بزرگ ہومیوپیتھک رہنما ڈاکٹر غلام حسین چیئرمین’ نوجوان ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد فہیم صدر’ ڈاکٹر عبدالقدیر سینیئر نائب صدر، ڈاکٹر قیصر عباس ملک جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر مختار احمد آرگنائزر منتخب ہونے اور تمام عہدیداران کو مبارکباد.
سرپرست اعلی و صدر ڈاکٹر محمد فہیم اور آل “ایم ایچ ڈی اے” ممبرز قدم بڑھائیں تمام ہومیوپیتھ، ہومیوپیتھی کے لئے آپ کے ساتھ ہیں، دعا ہے اللہ آپ اور آپ کے ساتھیوں کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے آمین.