شیخ رشید کے خراٹوں کی الیکشن کمیشن میں بازگشت

Published on August 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

02
اسلام آباد(یو این پی)مشن تھا وزیر اعظم کو نا اہل کرانا جب عدالت لگی تو مدعی ہی سو گئے شیخ رشید کرپشن کے خلاف قوم کو تو نہ جگا سکے  الیکشن کمیشن میں خراٹوں سے لوگوں کو محظوظ کرتے رہے ۔تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم کی نا اہلی کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں شروع ہوئی تو دلائل دینے والوں نے وزیر اعظم کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے ،،پیپلزپارٹی کے لطیف کھوسہ،پی ٹی آئی کی یاسمین راشد،عوامی تحریک کے انیس ایڈووکیٹ نے خوب دلائل دیئے،باری آئی شیخ رشید کی تو انگریزی میں گویا ہوئے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے انہیں ان کا اردو میڈیم ہونا یاد دلایااور پھر شیخ رشید لمبی تان کر سو گئے۔ سماعت چلتی رہی لیکن وہ خواب خرگوش کے مزے لوٹتے رہے۔ انہیں دلائل سے غرض تھی نہ قوم کو جگانے سےآٓنکھ اس وقت کھلی جب چیف الیکشن کمشنر نے سماعت ملتوی کر دی نیند کے دوران سماعت میں کیا ہوا انہیں یہ معلوم تو نہیں مگرباہر آ کر میڈیا سے گفتگو میں ایسا جوشیلا پن تھا کہ جیسے کبھی سوئے ہی نہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes