بورے والا: پولیس اور تاجروں میں تصادم، متعدد اہلکاروں کی وردیاں پھٹ گئیں

Published on August 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

66666
بورے والا(یو این پی)بورے والا میں تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کی غنڈہ گردی پر تاجروں اور اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی، غلط ریڈ کرنے پر ایس ایچ او طاہر عزیز نے تاجر سے معافی مانگ لی اور چوبیس گھنٹے کے دوران ذمہ دار پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی بھی کروائی۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کے مہر ندیم اے ایس آئی نے نفری کے ہمراہ مقامی تاجر حاجی عبد الغنی کی دکان واقع وہاڑی بازار بورے والا میں چھاپہ مارا اور دکان کی تلاشی لینے کے بعد وہاں موجود ملازمین پر تشدد کیا اور گالی گلوچ بھی کی۔تاجر حاجی عبد الغنی نے چھاپہ مارنے کی وجہ دریافت کی تو پولیس سے اس کا جھگڑا ہو گیا جس پر دیگر تاجر بھی اکٹھے ہو گئے۔ پولیس اور تاجروں کے مابین ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ اس دوران بعض پولیس ملازمین کی وردیاں پھٹ گئیں۔ وقوعہ سے کچھ دیر بعد تاجروں کے شدید احتجاج پر ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن ملک طاہر عزیز نے حاجی عبدالغنی سے پولیس کے رویہ پر معافی مانگ لی اور ذمہ دار پولیس ملازمین کے خلاف چوبیس گھنٹے میں کارروائی کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog