برمنگھم: (یو این پی)برمنگھم ٹیسٹ کے پہلے روز سہیل خان نے ٹیم سے باہر رہنے کا غصہ گوروں پر نکال دیا، دائیں ہاتھ کے پیسر نے 4 برطانوی کھلاڑی ٹھکانے لگا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ، برمنگھم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان اوپنر ایلکس ہیلز اور ایلسٹر کک نے اننگز کا مثبت آغاز کیا تاہم 5 سال بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سہیل خان نے ہیلز کو 17 رنز پر پوویلین واپس چلتا کیا۔ گزشتہ میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے روٹ صرف تین رنز بنا کر سہیل کا شکار بنے جیمز وینس کی 39 رنز پر سہیل خان نے ہی بریک لگائی بیئر سٹوکس صرف بارہ رنز بنا کر سہیل خان کا چوتھا شکار بنے۔