سوات (یواین پی)پشاور، مردان، سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی شب سوات، مردان، پشاور اور افغانستان کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث عوام میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں 136 کلومیٹر زیر زمین تھا۔