کراچی(یواین پی) میری آنے والی نئی پنجابی فلم ’’ پینڈو بادشاہ‘‘ عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پہ سینماؤں کی زینت بنے گیاس فلم میں میرا کردارنہایت منفرد ہے جسے شائقین فلم مدتوں یاد رکھیں گے ان خیالات کا اظہاراداکارہ آفرین شہزادنے یواین پی سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایا کہ’’ پینڈو بادشاہ‘‘ ایک کم بجٹ کی بڑی فلم ہے میرے ساتھ مرکزی کردار اداکار و ہدایت کار خرم شہزاد ادا کر رہے ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں ایم پروان ،سجنی ،صائمہ حسنین ،کومل شہزادی اورعلی قریشی شامل ہیں ۔