بورے والہ،سنسنی خیزپولیس مقابلے میں پانچ ڈاکو پار،لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرمنتقل

Published on August 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,017)      No Comments

Dakoبورے والا (یواین پی )نیو ماڈل ٹاون میں پولیس مقابلہ میں پانچ ڈاکو ہلاک تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا گاڑی نمبری اسلام آباد 295 ایچ ایف میں سوار پانچ ڈاکو برطانیہ میں مقامی مقیم شہری مرزا جاوید احمد کے گھر داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور اسلحہ کے زور پر لوٹ مار شروع کر دی اسی دوران میں وقوعہ کی اطلاع پولیس کو کر دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تو ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے ۔اسی دوران واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وہاڑی کہ چوہدری محمد سلیم، ڈی ایس پی بوریوالا ذوالفقار علی سندران، ایس ایچ او ماڈل ٹاون طاہر عزیز۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی شوکت علی مان موقع پر پہنچ گئے دو ڈاکووں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع کر دیا جس کے جواب میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی شدید زخمی ہوگیا جس طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ بھی جانبر نہ ہو سکا زخمی ڈاکو کے مطابق اس کے ساتھیوں میں ضیافت ولد شیر محمد سکنہ سرگودھا،ساجد چدھڑ،سکنہ چک نمبر 1 کمالیہ، نعیم سکنہ سالم سرگودھا، عمران چنیوٹ، راجہ خاور ڈھاک سرگودھا کے نام سے ہوئی ہے ڈاکووں کی لاشیں تصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题