حجاب اتارنے سے انکار پر مسلمان خاتون نوکری سے برخاست

Published on August 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

01
ورجینیا:(یواین پی)  امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلسل مسلمانوں کے خلاف بیان بازی اور ہرزہ سرائی کا اثر امریکی معاشرے پر بھی پڑنا شروع ہو گیا۔ امریکیوں کی تنگ نظری کا ایک اور ثبوت اس وقت دیکھنے کو ملا جب ایک نوجوان مسلمان خاتون کو حجاب پہننے کی وجہ سے ڈینٹل کلینک کی نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں مسلمان خاتون نجف خان نے ایک ڈینٹل کلینک میں بطور ڈینٹل اسسٹنٹ اپنی نئی ملازمت شروع کی تو وہاں کے باس نے نجف سے کام کے دوران حجاب اتار دینے کا مطالبہ کیا۔ ملازمت کے ابتدائی 3 روز تک نجف کا باس یہ دھمکی دیتا رہا کہ حجاب نہ اتارنے کی صورت میں اسے نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا تاہم نجف نے ان دھمکیوں کا اثرنہ لیتے ہوئے اپنے حجاب کو برقرار رکھا یہاں تک کہ ای میل کے ذریعے اس کو برطرفی کا پروانہ مل گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجف خان کا کہنا تھا کہ جب مجھے برطرفی کا نوٹس ملا تو میں بہت افسردہ ہوئی۔ نجف خان نے نوکری کے لئے دیئے جانے والے انٹرویو کے دوران اور اپنی ملازمت کے پہلے دو دنوں میں حجاب نہیں لیا تھا تاہم جب وہ تیسرے دن حجاب پہن کر کلینک گئی تو باس (ڈاکٹر چک جو) نے ان کو یہ کہہ کرحجاب اتارنے کا کہا کہ میں اپنے کلینک پر سیکولر ماحول رکھنا چاہتا ہوں۔ جب میں نے انکار کیا تو اس نے اپنے کلینک کا دروازاہ کھول کر مجھے جانے کا کہا۔ کونسل آف امرین اسلامک ریلیشنز نے ڈاکٹر جو سے نجف خان کی ملازمت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme