استنبول میں صدررجب طیب اردگان کی قیادت میں ریلی، لاکھوں افراد کی شرکت

Published on August 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments

06انقرہ: (یواین پی) ترکی کے شہر استنبول میں ناکام فوجی بغاوت کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں صدر رجب طیب اردگان کی قیادت میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے ریلی نکالی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ناکام فوجی بغاوت کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں صدر رجب طیب اردگان کی قیادت میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے ریلی نکالی جسے ’’جمہوریت اورشہدا‘‘ کا نام دیا گیا اوراس میں ترک وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی، ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھارکھے تھے جب کہ شرکا صدر رجب طیب اردگان کی حمایت میں نعرے بھی لگاتے رہے۔ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ  عوام نے ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی فوجی بغاوت کو ناکام بنانے کے لیے بہت طاقتور ہیں اورترک عوام  کو اپنے اوپر فخر ہونا چاہیے کیوں کہ ہر شہری صرف اور صرف آزادی اور جمہوریت کے لیے لڑا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم جلاوطن رہنما فتح اللہ گولن کو ترکی میں لاکر فوجی بغاوت کے الزام میں سزا دی جائے گی جب کہ ترک آرمی کے سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ  فوجی بغاوت کے پیچھے چھپے غداروں کو سامنے لاکر سزا دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes