آٹھ اگست کوئٹہ کے’’ باسیوں ‘‘ پر بھاری ،2013 میں بھی8 اگست کا دن قیامت خیز ثابت ہوا تھا

Published on August 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 726)      No Comments

Px30-058 QUETTA: Jun30 – People at Civil Hospital shifting the bodies of woman to Imam Bargah Nichary as they were killed in a suicide attack at Imam Bargah Abu Talib in Hazara Town on Sunday. ONLINE PHOTO by Ahmad Kakar

آٹھ اگست 2013میں ،3سال پہلے بھی اسی روز بد ترین دہشتگردی ہوئی،40 افراد جان سے گئے
آج سے ٹھیک تین سال پہلے8اگست 2013 کو ایس ایچ او سول لائنز کی نماز جنازہ پر خود کش حملہ کیا گیا
کوئٹہ( یو این پی)اگست کا مہینہ ایک بار پھر کوئٹہ کے باسیوں کے لئے قیامت خیز ثابت ہوا، آج سے ٹھیک تین سال پہلے8اگست 2013 کو ایس ایچ او سول لائنز کی نماز جنازہ پر خود کش حملہ کیا گیا۔ اس حملے کے نتیجے میں پولیس افسروں اور اہلکاروں سمیت چالیس افراد جاں بحق ہوئے تھے۔دہشتگردوں نے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے ٹھیک تین سال بعد پھر 8اگست کا ہی انتخاب کیا۔ 8اگست کی صبح سول ہسپتال دہشتگردی کا نشانہ بنا جس میں 53 افراد جاں بحق ہوئے۔کوئٹہ کا سول ہسپتال پہلے بھی ایک بار دہشتگردی کا نشانہ بن چکا ہے لیکن اس کے باجود حکام کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی اور ہسپتال کے سکیورٹی انتظامات انتہائی ناقص رہے۔اس سے پہلے 16 اپریل 2010 کو بھی کوئٹہ دہشتگردی کا نشانہ بنا۔15 جون دوہزار تیرہ کو بھی یہ شہر لہو لہو ہوا، ان دونوں واقعات میں بھی دہشتگردوں نے آ ج کے حملے جیسی ہی حکمت عملی اپنائی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes