عبدالحکیم کی خبریں

Published on August 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 790)      No Comments

Abdul
چوہدری فیصل جاوید۔۔۔ نمائندہ یو این پی
گراں فروشی پر بھاری جرمانے
عبدالحکیم (نمائندہ یو این پی) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک محمد شریف نے مہنگے داموں چینی فروخت کرنے والے اڈہ پل ۲۵ کے دوکاندار محمد افضل کو چار ہزار روپے نقد جرمانہ کیا، بڑا گوشت فروخت کرنے والے قصاب عبدالرشید ولد طفیل کو دو ہزار روپے، رمضان ولد محمد بخش کو سبزی مہنگے داموں فروخت کرنے پر ایک ہزار تین سو روپے ،ذوالفقار ولد غلام محمد کریانہ اسٹور کو دو ہزار روپے ،درکھانہ موڑ کے سبزی فروش محمد اکرم ولد ولی داد کو پانچ سو روپے، محمد عارف قصائی کو گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ، مجموعی طور پر نو ہزار آٹھ سو روپے جرمانہ کیا گیا۔
اونچی آواز سے لوڈ اسپیکر چلانے والے ڈرائیور کا چالان
عبدالحکیم (نمائندہ یو این پی) پولیس عبدالحکیم نے اونچی آوا ز پر ٹریکٹر نمبر ۱۵۰۳ ایم این ایس کے ڈرائیور محمد عامر ولد محمد اشرف کا چالان کر کے اس کو حو ا لات میں بند کر دیا۔
متعددممبران پنجاب اسمبلی اور اہم شخصیات کا مہر سکند حیات دیراج کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
عبدالحکیم (نمائندہ یو این پی) سابق اے ای او محکمہ تعلیم اور ہراج گروپ کے ممتاز رہنما مہر سکندر حیات دیراج مہر ظفر دیراج کی والدہ اور مہر وسیم عباس دیراج اور مہر فہیم عباس بیرسٹر کی دادی کی وفات پر ان گھر آکر فاتحہ خوانی کرنے اور اظہار تعزیت کرنے والوں میں ممبر پنجاب اسمبلی مہراکبرحیات،خان عون عباس ایم پی اے ، چوہدری خالد غنی ایم پی اے شورکوٹ کے علاوہ میاں محمد رضا سرگانہ چئیرمین یو سی کنڈ سرگانہ، مہر امیر رضاسرگانہ ڈی اایس پی مہر اللہ داد لک،ٹی اایم او کبیروالہ مہر امتیاز جوئیہ،ای ڈی او ہیلتھ ضلع خانیوال،ممبر بار کونسل عزیز خان پنیاں، مولانا ذاکر حسین قمر آف گوجرانوالہ ، چوہدری فضل الرحمان ، مخدوم محمد عباس آف حویلی کورنگہ ۔مہر غلام رضا دودآنہ ، ٹی ایم او شورکوٹ انور بیگ،کالونی نائب تحصیلدر عبدالحکیم ملک محمد شریف، ریاض حسین، مہر ریاض حسین راجوآنہ سیال، منشا ء الرحمان چوہدری،ریٹائرڈ سنئیر ہیڈ ماسٹر غلام شبیر سرگانہ جان محمد شہزادمنتخب چئیر مینوں کونسلروں اور علاقہ بھر کے معززین نے مہر سکندر حات سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
عبدالحکیم کے محلہ عیدگاہ میں نقب زنی،لاکھوں کا نقصان
عبدالحکیم (نمائندہ یو این پی) عبدالحکیم کے محلہ عید گاہ میں خرم شہزاد ولد سرفراز کے گھر سے نامعلوم چور رات کو لاکھوں کے طلائی زیوارات نقدی مو بائل فون شناختی کارڈ اور قیمتی سامان چوری کر لے گئے پولیس عبدالحکیم مصروف تفتیش ہے۔

دریا چناپ کے سیلابی پانی نے تیزی سے کٹاو شروع کر دیا
عبدالحکیم (نمائندہ یو این پی) دریا چناب نے کنڈ سرگانہ کے مقا م پر تیزی سے کٹاو شروع کر دیا ہے کٹاو کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ زرعی اور قیمتی رقبہ دریا برد ہو چکا ہے تاریخی جہانہ بنگلہ بھی دریا برد ہو چکا ہے اب روزانہ کئی کئی ایکڑ زمین کٹاوکی وجہ دریا برد ہو رہی ہے، ابھی اطلاعات آرہی ہیں کہ انڈیا نے چناب میں چار لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا ہے ، جو یہاں پانچ چھ روز تک پہنچے گا ، اس سیلابی ریلے کی آمد پر اس علاقہ میں شدید تباہی کا خدشہ ہے ، کنڈ سرگانہ سے بننے والے سابق ممبر پنجاب اسمبلی حاجی جعفر حسین سرگانہ نے کنڈ سرگانہ کو سیلاب اور دریا کے کٹاو سے بچانے کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے حفاظتی بند کے علاوہ پتھر بھی ڈالہ جارہا ہے تاکہ کٹاؤ کے عمل کو روکا جاسکے، گرد ونواح کے علاقہ کے لوگوں نے اس حفاظتی بند پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس حفاظتی بند سے مخصوص لوگوں کا مفاد جڑاہے دیگر علاقہ کو سیلاب کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، قتال پور بربیگی اور علاقہ کے عوام نے بتایا ہے کہ حفاظتی بند کے بارے اس علاقہ کے عوام سے مشورہ نہیں لیا گیا اور نہ ہی ان کو اعتماد میں لیاگیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题