دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے، شہباز شریف

Published on August 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

images
لاہور(یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گرد پاک دھرتی پربوجھ ہے جن کامکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے۔سانحہ کوئٹہ پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلی شہبازشریف نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ دھماکے کا واقعہ ایک قومی سانحہ ہے پوری قوم کی ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرودں کا کوئی دین ہے نہ مذہب۔یہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ قوم کے غیر متزلزل عزم اور اتحاد کی قوت سے دہشت گردوں کو شکست فاش دیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog