اسلام آباد (یواین پی)دہشت گرد اسلام،انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں۔دہشت گردوں کے لیے معافی کی کوئی گنجائش نہیں۔دہشت گردوں کو سرِ عام پھانسی پر لٹکایا جائے۔سانحہِ کوئٹہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ان خیالات کا اظہار جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ایس۔اے۔صہبائی نے سانحہِ کوئٹہ کی پرزومذمت کرتے ہوئے کیا۔ایس۔اے۔صہبائی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔دہشت گرد عناصر کو سرِ عام پھانسی پر لٹکا کر نشانِ عبرت بنا دیا جائے۔دہشت گردی کے فروغ میں مدد کرنے والے عناصر کا فوری سراغ لگایا جائے۔پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے عناصر کا جب تک خاتمہ نہیں کیا جائے گا تب تک مملکتِ پاکستان میں امن وامان کا خواب شرمندہِ تعبیر نہیں ہو سکتا۔پاکستان بھر کے صحافی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مثبت میڈیا کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔صحافی اور وکلاء معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ان کے جانومال کا تحفظ حکومتِ وقت کی ذمہ داری ہے۔سانحہِ کوئٹہ میں شہید ہونے والے صحافیوں اور وکلاء کے لواحقین کی معاشی امداد وفاقی اور صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرِ فہرست ہونی چاہئیے۔کل کوئٹہ میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات و دیگر ممبران سانحہِ کوئٹہ کے حوالے سے اسمبلی کے سامنے احتجاج کریں گے۔میری پاکستان بھر کے صحافتی اداروں سے گزارش ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواجِ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں۔کراچی آپریشن کی طرح کوئٹہ میں بھی سرچ آپریشن کیا جائے اور دہشت گردوں کے سبھی ٹھکانوں کو نشانِ عبرت بنا دیا جائے۔