قومی اسمبلی انتظامیہ نے پی پی اور پی ٹی آئی کو ایک ہی کمیٹی روم الاٹ کر دیا

Published on August 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

1
اسلام آباد(یو این پی)قومی اسمبلی کی انتظامیہ نے پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کو ایک ہی کمیٹی روم الاٹ کردیا دونوں جماعتوں کے ارکان میں لفظی جنگ چھڑ گئی۔معاملہ بڑھنے پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے تحریک انصاف کو کمیٹی روم نمبرون دے دیا۔تفصیلات کےمطابق ایک ہی کمیٹی روم الاٹ ہونے پر اپوزیشن کی 2بڑی جماعتیں آمنے سامنے آگئیں پیپلزپارٹی کے ارکان کمیٹی روم نمبر 2میں پہنچے ہی تھے کہ پیچھے پیچھے تحریک انصاف کے ارکان بھی پہنچ گئے شیریں مزاریں بولیں یہ کمیٹی روم تو ہمیں الاٹ کیا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی والے کمیٹی روم نمبر 5میں جائیں لیکن پی پی ارکان نے باہر نکلنے سے انکار کردیا ایاز سومرو نے شیریں مزاری سے کہا کہ آپ سیکرٹری اسمبلی سے بات کریں یہ کمرہ پہلے ہمیں الاٹ کیا گیا تھا اس پر شیریں مزاری  خورشید شاہ کے چیمبر میں پہنچ گئیں  اپوزیشن لیڈر نے یقین دہائی کرائی کہ ہم کمرہ تبدیل کرلیتے ہیں۔ اسی دوران قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تحریک انصاف کو کمیٹی روم نمبر ایک میں اجلاس کرنے کی ہدایت کردی اور یوں معاملہ رفع دفع ہوگیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes