لاہور(یو این پی)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے نشترکالونی سے لاپتہ ہونےوالا بچہ اغواکاروں کے چنگل سے بچ نکلا ہے۔ اغوا ہونے والے چودہ سال کے حذیفہ نے اغواکاروں کے قبضے سے فرار ہونے کے بعد فیروز پور روڈ پر پولیس کی گاڑی کو دیکھ کر مدد کے لیے چلانا شروع کر دیا ۔ حذیفہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ گاڑی میں سوار برقع پوش افراد نے مجھے اسپرے کے ذریعے بے ہوش کیا۔