تصاویر بنوانے کی ضد پر دلہن کو شادی کی تقریب میں ہی طلاق

Published on August 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 762)      No Comments

07ریاض:(یو این پی) سعودی عرب میں شادی کی تصاویر کھنچوانے پر دلہے نے طیش میں آکر اپنی نئی نویلی دلہن کو طلاق دے دی۔ سعودی عرب میں شادی کی تقریب میں دلہن نے تصاویر کھینچنے کے لیے فوٹو گرافر کو بلوالیا لیکن دلہا اس بات پر بضد تھا کہ وہ کسی صورت اپنی بیوی کو تصاویر نہیں بنوانے دے گا کیونکہ دلہے کو خدشہ تھا کہ فوٹوگرافر کی کمپنی اس کی بیوی کی تصاویر کو منظر عام کر دے گی۔ دلہا کے لاکھ سمجھانے کے باوجود بھی اس کی دلہن نے تصاویر بنوانے کے لیے مسلسل ضد کی جس پر وہ طیش میں آگیا اور شادی کی تقریب میں بھی چند گھنٹوں پہلے بننے والی بیوی کو طلاق دے ڈالی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes