بورے والا(یواین پی ) بورے والاشہر میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار عوام الناس کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا۔لوگوں کا پیدل چلنابھی محال۔ ریل بازار،عارف بازار،وہاڑی بازار،جوئیہ روڈ،امام بار گاہ روڈ،ملتان روڈ اور لاہور روڈ پہ دوکانوں کے باہر لگائی گئیں پڑھیاں ،فٹ پاتھ پر سجی فاسٹ فوڈ کی ریڑھیاں اور سڑک کے کنارے پڑے تعمیراتی مٹریل کے سبب بازار تنگ اور رکاوٹیں بے تحاشہ ہوگئیں ہیں جس سے اکثر اندرون شہر ٹریفک جام رہتی ہے اہل شہر نے انتظامیہ سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے