بلاول بھٹو کی پارٹی رہنماؤں کو حکومت کے خلاف جنگ تیز کرنے کی ہدایت

Published on August 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

3
لاہور(یو این پی)چودھری نثار کی لفظی گولہ باری کے بعد  پیپلز پارٹی نے سخت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی پی ذرائع کے مطابق ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرنے ، پانامالیکس پر حکومت کیخلاف گھیرا تنگ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ  چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹونے  لندن سے پارٹی قائدین سے براہ راست رابطےکئے ہیں ۔بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماؤں کو حکومت کیخلاف جنگ تیز کرنے کی ہدایت ہے جبکہ پارٹی رہنماؤں  کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا ٹاسک دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog