اسلام آباد:(یو این پی) جشن آزادی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی پیش پیش ہے جس نے پاکستان کی آزادی کے جشن پر ایک ایموجی جاری کیا ہے۔ پاکستانیوں کی اپنے ملک سے والہانہ محبت کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹر نے بھی جشن آزادی کی خوشی میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور ایک ایموجی یعنی علامتی نشان جاری کیا ہے جو ٹوئٹر پر پاکستان، پاکستان زندہ باد، پی کے انڈی پینڈینس ڈے، اگست 14 اور آزادی مبارک ہیش ٹیگ کے ساتھ نمودار ہوتا ہے۔ ایموجی میں سبز ہلال، ستارہ اور مینار پاکستان بنا ہوا ہے جو مذکورہ ہیش ٹیگ کے ساتھ نمودار ہو جاتا ہے جب کہ ٹوئٹر صارفین ٹوئٹر کے اس اقدام کو بے حد سرہا رہے ہیں۔