میرا پاکستان پیارا پاکستان گلوکار پرنس امین راجہ کے ملی نغمے نے ہر طرف دھوم مچا دی

Published on August 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,072)      No Comments

0666
لاہور( بیورو چیف زکیر احمد بھٹی)نفسا نفسی کے عالم میں‌ آج کا انسان انفرادی سوچ تک محدود ہوکر رہ گیا ہے ہونا تو یہ چاہئے کہ انفرادی سوچ پہ اجتماعی سوچ کا غلبہ ہونا ضروری ہے لیکن ایسا نہیں‌ہورہا بہت کم لوگ ہیں جو اجتماعی سوچ اور ولولے کو لے کر اپنے وطن پاکستان کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوتے ہیں اور میں بھی اسی جذبہ اور سوچ کو لےکر آگے بڑھ رہا ہوں ان خیالات کا اظہار یواین پی سے نامور گلوکار پرنس امین راجہ نے کیا انہوں نے اپنے نئے ملی نغمہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس ملی نغمے کی شاعری میں نے خود کی ہے جبکہ اس کی موسیقی صابر حسین صابر نے ترتیب دی ہے موسیقار جبکہ منور سعید اختر اور ایم رانا جہانگیر نےاس ملی نغمے کی تیاری پر خصوصی تعاون کیا ہے پرنس امین راجہ نے کہا کہ آج تک میں نے ہمیشہ کام کو کام سمجھ کر کیا ہے اور اس ملی نغمے نے مجھے راتوں رات عوام کے دلوں میں جگہ دی ہے یہ ملی نغمہ میری پہچان بن گیا ہے اور میری آئندہ بھی یہی کوشش ہو گی کہ اپنے چاہنے والوں کے لئے اپنے معیار کو نہ صرف برقرار رکھوں بلکہ اس میں‌مزید بہتری لائوں میرا یہ ملی نغمہ میرا پاکستان پیارا پاکستان 14 اگست سے مختلف ٹی وی چینل پر بھی آن ائیر ہو گا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题