لاڑکانہ (یو این پی) ممتازبھٹونے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے سندھ نیشنل فرنٹ کو انفرادی حیثیت میں بحال کردیا۔لاڑکانہ میں ممتازبھٹو کی رہائش گاہ پر سندھ نیشنل فرنٹ کی ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ نیشنل فرنٹ کو مسلم لیگ ن سے الگ کرکے انفرادی حیثیت میں بحال کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ترجمان ابراہیم ابڑو کے مطابق ممتازبھٹو نے کہاکہ نوازشریف نے حکومت میں آنے کے بعد مسلسل نظرانداز کیے رکھا،سندھ میں کرپشن کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے گئے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا ۔