اوول ٹیسٹ میں شکست ، برطانوی میڈیا انگلش ٹیم پر برس پڑا
Published on August 15, 2016 by admin ·(TOTAL VIEWS 546) No Comments
لندن(یو این پی)پاکستان کیخلاف انگلینڈ ٹیم میں تکنیک ، حکمت عملی اور تسلسل کہیں دکھائی نہیں دیا ، ناقص بیٹنگ اور فیلڈنگ نے بھی ٹیم کو ڈبویا ، اوول ٹیسٹ کی شکست پر انگلش میڈیا اور سابق کرکٹرز ایلسٹر کک الیون پر برس پڑے ۔ اوول ٹیسٹ کی ناکامی پر انگلش میڈیا اپنی ٹیم پر برس پڑا ۔ اخبارات نے لکھا کہ کک الیون کی خراب بیٹنگ پاکستان کیخلاف ناکامی کا سبب بنی ۔ سیریز میں 13 کیچ ڈراپ کرنا بھی پروفیشنل ازم نہیں ۔ سابق کپتان جیفری بائیکاٹ بھی ٹیم پر خوب برسے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تکنیک حکمت عملی اور تسلسل کہیں دکھائی نہیں دیا ۔ ایک اور سابق کپتان مائیکل وان نے کہا کہ انگلش ٹیم نے ہوم سیریز میں مایوس کن کھیل پیش کیا ۔ ٹیم کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔ انگلش کپتان ایلسٹر کک بھی اوول ٹیسٹ کی ناکامی پر افسردہ ، ان کا کہنا ہے کہ اپنی سرزمین پر سیریز نہ جیتنے کے قصور وار بلے باز ہیں ۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 91
Related