سی پیک کی سیکیورٹی یقینی بنانے پر50ارب روپے لاگت آئیگی

Published on August 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 513)      No Comments

cpec
اسلام آباد(یوا ین پی)وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک اور انٹرنل سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلیے سول آرمڈ فورسزکے 29ونگزکے قیام پر50ارب روپے لاگت آئیگی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک اورانٹرنل سیکیورٹی کویقینی بنانے کیلیے قائم کیے جانیوالے یہ ونگز سول آرمڈ فورسزکے یہ ونگزسی پیک کی حفاظت کیلیے پاکستان آرمی کی مدد کرینگے۔ اس کے ساتھ ملک کے اندرامن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلیے پولیس اوردیگراداروں کی مدد بھی کریں گے ۔ سول آرمڈ فورسزکے اہم کردارکو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ ان کی تعدادمیں اضافہ کیا جائے ۔ سول آرمڈ فورسز کی بنیادی ذمے داری بارڈرزکی حفاظت کرنا ہے لیکن دہشت گردی جسے چلینجز کے باعث سول آرمڈ فورسزکوملک کے اندربھی تعینات کیا گیا اورانھوں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔نئے قائم کیے جانیوالے ونگزمیں17ہزارسے زائد اہلکار بھرتی کیے جائیں گے اورنئے ونگزفرنٹیئرکوراور رینجرز میں قائم کیے جائیں گے، رینجرزاور ایف سی کاایک ونگ سات سوسے آٹھ سوجوانوں پرمشتمل ہو گا،سول آرمڈ فورسزکے ونگزکومرحلہ وارقائم کیے جائیں گے یہ ونگزوزارت داخلہ کے ماتحت ہونگے اوران ونگزکابجٹ بھی وزارت داخلہ کے بجٹ سے ہی خرچ کیاجائیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes