پشاور(یوا ین پی)پشاور میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے خود کش حملہ آور کو گرفتار کر لیا سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خود کش حملہ آور کو ریڈیو پاکستان کے قریب سے گرفتار کیا گیا سی ٹی ڈی اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور اپردیر سے تعلق رکھنے والے خود کش حملہ آور کو دو کلو وزنی بم سمیت گرفتار کیا گیا ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار حملہ آور نے باقاعدہ تربیت حاصل کی تھی اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے گرفتار دہشت گردی نے پہلے بم دھماکہ کرنا تھا اور اس کے بعد پشاور یا کسی اورعلاقہ میں خود کش دھماکہ کرنا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا۔